لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھول میں نہ رہے ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔
لاہور پی کے ایل آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بحال کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم شہبا شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ملتان میں جو زبان استعمال کی اس سے عزت دار لوگوں کے سر شرم سے جھک گئے ۔ نیازی خان نے ملک سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پونے چار سال اپنے مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناتے رہے ۔انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ پی کے ایل آئی منصوبے کو تباہ کردیا جس کا ان کو جواب دینا پڑے گا۔