لاہور: مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پنجاب سے مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین نے استعفے دینا شروع کردیے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے خانیوال سے رکن اسمبلی فیصل خان نیازی نے استعفے دے دیا ہے۔ فیصل خان نیازی نے اپنا استعفے اسپیکر پرویز الہی کو پیش کردیا۔
فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ بہت پہلے مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر چکا ہوں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ ن لیگ کا پہلا استعفے آگیا ہے ۔ مزید اراکین بھی مستعفی ہونگے۔