اتحادیوں کا فیصلہ ہے مدت پوری کریں گے، عمران خان گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپ گیا: فضل الرحمن 

04:34 PM, 22 May, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو متفہ فیصلہ ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی ۔عمران خان کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں۔ عمران خان ایسا بہادر ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں آکر چھپ گیا ہے۔ 

پشاور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے بھی میڈیا نے ہائپ دی اب بھی میڈیا سر پر چڑھا رہا ہے ۔ عمران خان کے ساتھ لانگ مارچ میں کوئی بھی نہیں ہوگا۔ پاکستان کی تباہی کیلئے کوئی بھی عمران خان کا ساتھ نہیں دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے ۔ چین نے خط لکھا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ تمام اداروں کو متفقہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں