واشنگٹن: امریکہ میں جوڑے نے جہاز کے سفر کے دوران پیدا ہونیوالی بیٹی کانام ’آسمان‘ رکھ دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی فلائٹ میں سفر کرنیوالے جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم آسمان کی بلندیوں میں پیدا ہونے والی ننھی پری کا نام بھی والدین نے ’آسمان‘ ہی رکھ دیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شکیریا مارٹن نامی خاتون کی فلائٹ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر ائیرلائن عملے نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے انہیں ہمت دلوائی اور یوں شکیریا دوران پرواز ُ’آسمان‘ کو دنیا میں لانے میں کامیاب ہو گئیں یعنی اپنی بیٹی کو جنم دیدیا۔