پنجاب میں گرمی کی شدید لہر، شہریوں کی سہولت کیلئے حکومت کا احسن اقدام

02:08 PM, 22 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبہ پنجاب میں  گرم کی شدت   اور ہیٹ ویو کے باعث ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر 37 ایکس ہیٹ ویو سینٹرز قائم کر دیے  گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ہیٹ اسٹروک سینٹرز پنجاب کے شہری، دیہی علاقوں اور شہروں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال، پسرور، شکر گڑھ، قصور، سیالکوٹ، ظفروال، مرالہ، ڈسکہ، بہاولنگر، میلسی، بہاولپور کے مختلف مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ 


ڈیرہ نواب صاحب اور خیرپور ٹاموالی اور صحرائے چولستان کے دور دراز ک علاقے شامل ہیں۔ ہر ہیٹ اسٹروک سنٹر پر صحت کی موثر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ان مراکز میں تمام ضروری سہولیات بشمول مریضوں کے بستر، ڈیزرٹس کولر، پینے کے پانی، آئس بلاکس، فرسٹ ایڈ کٹس اور ادویات فراہم کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ بھی موجود ہے . مرد، خواتین، نوعمروں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں