محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین مبینہ گینگ ریپ کا شکار

 محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین مبینہ گینگ ریپ کا شکار

فیصل آباد : محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین کو مبینہ طور پر  گینگ ریپ  کا نشانہ بنا دیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔


ذرائع کے مطابق  فیصل آباد میں سیشن کورٹس سے قریب محکمہ صحت میں خواتین سے گینگ ریپ کیا گیا. نازیہ عمر اور نورین کو طاہر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ چینوٹ کی رہائشی نورین کی مدعیت میں سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم  پولیس کی جانب سے مقدمہ درج تو کرلیا گیا مگر ملزمان گرفتار نہ  ہوسکے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نشے میں دھت ہو کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا.

مصنف کے بارے میں