کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کی سڑکوں کے کنارے روس کے تباہ ہونے والے ٹینک شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
یوکرین کے شہری ان تباہ شدہ روسی ٹینکوں پر کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے ہیں جبکہ بعض شہری اپنی فیملییز کو خصوصی طور پر ان ٹینکوں کو دکھانے بھی لا رہے ہیں اور ان کے ساتھ یہاں آ کر تصاویر بھی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو چار ماہ ہو چکے ہیں، روسی فوج کے تباہ ہونے والے سینکڑوں ٹینکرز ابھی تک یوکرین کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔