عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

01:06 PM, 22 May, 2022

نیوویب ڈیسک

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جس سے دنیا میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی آمد کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔


یوکرین روس جنگ کے باعث خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، یورپین یونین کا روس سے گیس اور خام تیل کی خریداری محدود کرنے سے تیل مسلسل مہنگا ہو رہا ہے۔یورپ اپنی ضرورت کا 30 فیصد خام تیل روس سے خریدتا ہے۔

پاکستان میں بھی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے پر تذبذب کا شکار ہے۔تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں