لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی اجلاس سے قبل پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سینئر افسران کیخلاف ایکشن کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے افسران کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے رات گئے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا جبکہ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھرپر بھی پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ، سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ن لیگ کی جانب سے اس اقدا م کی شد ید مذمت کی گئی ۔
ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے موقف دیا گیا کہ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئیں جبکہ پولیس کا سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ ترجمان کے مطابق عنایت اللہ لک کے گھر کے اندر پولیس داخل ہوئی تاہم پولیس دونوں پولیس آفیسرز کو گھر سے گرفتار کرنے میں ناکام رہی کیونکہ دونو ں آفیسرز گھر پر موجودنہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی آفیسرز کے گھر پر چھائے کے دوران پولیس کی توڑ پھوڑ کی گئی اوراہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ پولیس ایکشن کی ویڈیوز سامنے آگئیں ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری دیگر دو افسران محمد خان بھٹی، عنایت اللہ لک کے گھر چھاپہ کی مذمت کرتے ہوئے موقف دیا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ ایکشن حکومت کا فسطائیت عمل ہے ۔