پنجاب اسمبلی آفیسرز کیخلاف ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز زیر حراست

08:06 AM, 22 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

 رائے ممتاز کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے  رات گئے  گھر پر  چھاپہ مارا۔  پولیس نے رائے ممتاز کو ان کی رہائش گاہ سے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج  طلب کر رکھا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا ۔اس سے پہلے  یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔تاہم  اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔

واضح  رہےکہ الیکشن کمیشن  نے دو روز قبل  پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا   جس کے بعد اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔

مزیدخبریں