لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کیلئے پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کو پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے پشاور زلمی کا مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں اور انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان رواں سال کوورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز جون میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرائے جائیں گے جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال باعث لیگ کا چھٹا ایڈیشن یو اے ای میں مکمل کروانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے یو اے ای حکومت کی جانب سے اجازت بھی لی گئی جبکہ فرنچائزز نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔
انضمام الحق پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور مینٹور مقرر
11:19 PM, 22 May, 2021