کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے طیارے کے ایک المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ پاک فضائیہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کو صبر کے ساتھ یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطاءکرنے کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمارے دل رنجیدہ لواحقین کے ساتھ ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو ایک بہترین آرمی جرنیل تھے اور ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کیا جاسکتا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے نائیجیریا کی فوج کیلئے مرحوم لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہرو کی نمایاں خدمات کا بھی اعتراف کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ کا نائیجیرین آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس
10:03 PM, 22 May, 2021