فضل الرحمان کا مریم سے ٹیلیفونک رابطہ، نوازشریف پر ہونے والے حملے پر اظہار ہمدردی

10:04 AM, 22 May, 2021

لاہور : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ، نواز شریف پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف پر ہونے والے حملے پر مریم نواز سے اظہار ہمدردی ، کہا واقعہ کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

خیال رہے کہ نواز شریف پر حملہ ہونے کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی ، ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ ن کے باقی رہنماؤں نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ۔

مزیدخبریں