برطانیہ میں متعدد کونسلز سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب

12:24 AM, 22 May, 2021

لندن: دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ کے متعدد کونسلز سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری مئیر اور ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔

برطانیہ بھر میں کرونا بحران سے مئیر شپ کے انتخابات ایک سال تاخیر کا شکار ہونے کے بعد معمول کے مطابق منعقد ہوئے۔  ان انتخابات میں لندن کے مئیر صادق خان نے اپنی نشست کا دفاع کیا۔

برطانیہ بھر کی کونسل کے انتخابات میں کئی پاکستان نژاد برطانوی شہریوں نے جیت اپنے نام کی۔

لندن کی اہم کونسل ایلنگ سے چوہدری منیر احمد،لیوٹن سے محمود حسین،سلاو سے نذیر احمد،  ہنسلو سے حنا میر ڈپٹی مئیر منتخب ہوکر پاکستان کے لئے باعث فخر بنیں۔

نو منتخب مئیرز کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد کو درپیش مسائل کے حل کر بھرپور کوششیں کریں گے۔

مزیدخبریں