لاک ڈاون میں نرمی سےکورونا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے: وزیر داخلہ بلوچستان

لاک ڈاون میں نرمی سےکورونا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے: وزیر داخلہ بلوچستان
کیپشن: احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مارکیٹیں مجبوراً سیل کرنا پڑیں گی، وزیر داخؒہ بلوچستان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے لاک ڈاون میں نرمی سے صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ضیاءلانگو نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، عوام خریداری کرتے وقت احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مارکیٹیں مجبوراً سیل کرنا پڑیں گی۔


خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان حکومت نے بھی 9 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی۔