پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات
کیپشن: Image Source: Shah Mehmood Official Twitter Account

بشکیک: پاک بھارت وزرائے خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے اختتام پر لابی  میں غیر رسمی ملاقات. 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سشما سوراج کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام امور مل بیٹھ کر حل کیے جائیں۔

اس پربھارتی  وزیر خارجہ نے کہا کہ مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہو جائے جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ ہم تو پہلے سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔