لاہور:پودینہ بظاہر ایک معمولی نظر آنے والی سبزی ہے جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں،یہ نہ صرف ایشیا بلکہ پوری دنیا میں یہ اپنی افادیت کی بناءپر استعمال کیا جاتا ہے۔
پودینہ اپنی منفرد خوشبواور ذائقے کی بدولت دنیا کے سب ممالک میں مقبول ہے، جسے کھانے کو خوش ذائقہ بنانے کے لئے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے،پودینے کی چٹنی نہ صرف کھانے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ یہ بھوک بڑھانے میں مدد دیتی ہے،بھوک کی کمی کے شکار افراد کوچاہیے کہ وہ کھانے کے وقت مولی ،امرود یا سیب کاٹ کر اس میں پودینے کے پتے اور لیمن کا جوس ڈال کر استعمال کریں۔
پودینے کا قہوہ پیٹ درد،گیس ،متلی اور نظام انہظا م کو تندرست رکھنے کے لئےمفید ہے، اس کے علاوہ پودینہ ایک بہترین کلینزر ہے ،اس کا لیپ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔