شنگھائی کارپوریشن اجلاس ، سشما سوراج شاہ محمود کو دیکھتے ہی اپنی جگہ سے بھاگ نکلیں

شنگھائی کارپوریشن اجلاس ، سشما سوراج شاہ محمود کو دیکھتے ہی اپنی جگہ سے بھاگ نکلیں
کیپشن: image by facebook

شنگھائی : بھارتی وزیر خارجہ سمشا سوراج نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سمشا سوارج نے شنگھائی کارپوریشن اجلاس کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا ۔

اجلاس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فوٹو شوٹ کے لیے اپنی جگہ پر براجمان ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بھارتی وزیر خارجہ سمشا سوراج کو بھی جگہ دی جاتی ہے ۔

تھوڑی دیر بعد جیسے ہی سشما سوراج نے دیکھا کہ ان کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کھڑے ہیں تو فوری طور پر وہ اپنی جگہ چھوڑ کر قطار کے آخر میں کھڑی ہو گئیں۔