ملکی بحرانوں میں فوج کے ساتھ پارلیمنٹ  کو بھی کرداراداکرنا چاہیے، چودھری شجاعت

ملکی بحرانوں میں فوج کے ساتھ پارلیمنٹ  کو بھی کرداراداکرنا چاہیے، چودھری شجاعت
کیپشن: Image Source: Mohnis Elahi Official Twitter

لاہور:چودھری شجاعت نے کہا کہ اپوزیشن  جماعتوں کو  حکومت مخالف  تحریک کے بجائے  معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غورکرنا چاہیے۔ 


تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ق صدر کے چودھری شجاعت حسین نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عیدکے بعد اپوزیشن جماعتیں تحریک چلانے کاارادہ رکھتی ہیں جن کا مقصد عمران خان  کی حکومت گرانا ہے، اپوزیشن  جماعتوں کو  تحریک کے بجائے  معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غورکرنا چاہیے ۔ حکومت اوراپوزیشن کومل بیٹھ کرملک کومعاشی بحران سے نکالناہوگا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھراہواہے ، فوج اپنافرض بخوبی اداکر رہی ہے، پارلیمنٹ  کو بھی اپناکرداراداکرنا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پرمجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کیے تھے،اس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔