لاہور: ہائیکورٹ نے مختلف مقدمات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات ،صاف پانی اور رمضان شوگر ملز نالہ کیس سمیت دیگر کیسز میں ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں لیگی رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔ اس پر نیب وکیل نے کہا کہ گرفتاری کی وجوہات بتا چکے ہیں۔ نیب کے حمزہ شہباز پر الزمات درست ہیں اور ضمانت خارج کی جائے۔
عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔