کراچی: حکومت سندھ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل ازعید ادا کر دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عید الفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔