میشاءشفیع کیس: علی ظفر کے گواہوں پر 29 مئی کو جرح کی جائے گی

03:36 PM, 22 May, 2019

لاہور: ریکارڈنگ سٹوڈیو میں جنسی ہراسگی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا ،معمول کے مطابق ریہرسل ہوتی رہی تھی ، علی ظفر کے گواہوں کا عدالت میں بیان 

تفصیلات کے مطابق ،  لاہور کورٹ کے ایڈیشنل جج امجد علی نے میشاءشفیع اور علی ظفر جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کی،جس میں علی ظفر کی کی طرف سے پیش کئے گئے سات گواہان نے اپنے بیان قلمبند کروائے،تمام گواہان کا کہنا تھا کہ اس دن ریکارڈنگ سٹوڈیو میں معمول کے مطابق گانے کی ریہرسل ہوئی اور اس دوران میشاءشفیع اور علی ظفر کے مابین بات چیت بھی ہوتی رہی اور دونوں گلوکاروں نے اچھے انداز میں ایک دوسرے کو الوداع کیا۔

عدالت نے بیانات سننے کے بعد میشاءکے وکیل کو گواہوں پر جراح کے لئے29 مئی کی تاریخ دے دی,اس سے قبل میشاءکی طرف سے علی ظفر کو دو کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔

مزیدخبریں