انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں اضافے کے بعد کمی

12:51 PM, 22 May, 2019

کراچی:انٹربینک میں بدھ کے روز کاروبارکے آغازمیں ڈالرکی قدرمیں 8پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر152کا ہوگیاتاہم ایک گھنٹے بعد ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرگھٹ کر151 روپے83 پیسے کی سطح جبکہ مزید کچھ دیربعد قدرگھٹ کر151 روپے 50 ہوگئی۔

ڈالرکی قدر میں اضافے اورتکنیکی خامیوں سے 134ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔دستاویزکے مطابق صبح ڈالرکی قدربڑھنے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

گزشتہ روزبھی انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر2 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 151.92 روپے کا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں