اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں۔
مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت ۔آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 22, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں.
عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں،قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، عالم دین ہونے کی حیثیت سے فضل الرحمن امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔