اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی اور بجلی چوری میں مدد کرنے والے اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔
بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو سکتی اور بجلی چوروں کی مدد کرنے والے محکمے کے اہلکاروں کے لئے سزا اور بھی سخت ہوگی اور وہ نوکری سے بھی جائیں گے اورانہیں گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔