لاہور: وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کےلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزارت مذہبی امور کی کمیٹی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ شامل ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی29رمضان 4جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی جبکہ اسی روز پاکستان بھر میں زونل کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔
یکم شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔