برسلز : سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت ، یورپین صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی پورپی یونین کے اجلاس میں شرکت ، پورپی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر مارک زکربرگ نے پورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے رائے تجاویز کو غور سے سنا کہ کس طرح فیس بک کے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور فیس بک انتظامیہ کو مزید کیا اقدامات کرنے چاہئیں ۔
مارک زکر برگ نے اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ کے اہم تجاویز کو کاغذ پر نوٹ بھی کیا اور ممبرز پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔