مارک زکربرگ کی بڑی بہن فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ناراض

09:44 PM, 22 May, 2018

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بڑی بہن نے فیس بک سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو اپنی زندگی میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ کی بڑی بہن رینڈی زکربرگ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ملازمت کے لیے رات کو سڑکوں پر رہنا پڑتا ہے ، ڈرائیونگ کرنا پڑتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے مجھے شرمندہ کر دیا ہے کہ میں اپنے بچوں کو وقت نہیں دے پاتی ، فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر والدین اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہیں کہ وہ رات کو اپنے بچوں کو بستر پر سی آف کرتے ہیں ، گڈ نائٹ کہتے ہیں۔

رینڈی نے کہا کہ جب میں یہ تصاویر دیکھتی ہوں تو اس وقت سڑک پر ڈرائیونگ کر رہی ہوتی ہیں ، ان تصاویر سے میں اپنے آپ کو قصور وار تصور کرتی ہوں کہ میں اپنے بچوں کی قصور وار ہوں۔

واضح رہے کہ رینڈی زکربرگ کا فیس بک کمپنی میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں ، خاص طور پر فیس بک لائیو فیچر متعارف کرانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔

مزیدخبریں