اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے دو بڑے رہنماوں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں جھڑپ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چند روز میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینئر ارکان میں جھڑپ پر عمران خان نے مداخلت کی اور انہوں نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اتفاق ہو گیا
معاملا ٹھنڈا ہونے کے بعد اجلاس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی گئی اور تنظیمی امور سمیت الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں