لاہور : قومی احتساب بیورو(نیب) نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے انہیں ناقابل عمل قرار دے دیا۔
نیب لاہور کی جانب سے فیصلہ ایک خط کے ذریعے جاری کیا گیا اس فیصلے میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کے خلاف شکایت قابل عمل نہیں کیونکہ تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی بھی غلط چیز نہیں ملی اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
نجم سیٹھی پر یہ الزامات سابق فاسٹ باو¿لر سرفراز نواز نے عائد کیے تھے جنہوں نے میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹریوز اور اخبارات میں شائع آرٹیکلز کے ذریعے پی سی بی کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔پی سی بی نے سرفراز نواز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں پی سی بی چیئرمین کے خلاف ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے۔