شہزادہ ہیری اور میگن کو پاکستان آنے کی دعوت

06:05 PM, 22 May, 2018

شہزادہ ہیری اور میگن کو پاکستان آنے کی دعوت

کراچی :برطانوی شاہی خاندان میں ہفتہ کو شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کے چرچے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی زوروں پر تھے۔


بہت سے لوگوں نے براہ راست شادی کی تقریب ٹی وی پر دیکھی لیکن پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے خوشی کا اظہار ایک قدم آگے بڑھ کر کیا۔


’ ٹوئٹر‘ پر ائیر لائن نے نئے شاہی جوڑے کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔ائیر لائن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیڈی ڈیانا کی یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم نے شاہی شادی دیکھی، لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے شمالی علاقوں کے دورے کو یاد کیا اورسوچا کہ کتنا اچھا ہو گا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔


شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم تیار ہیں آپ بس یہ بتائیں کہ کب آ رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین کے مختلف تبصرے بھی سامنے آئے، ایک ٹوئٹر صارف محمد شفیق نے اسے پی آئی اے کا اچھا اقدام قرار دیا۔


ایک اور خاتون صارف نائلہ مقصود کا کہنا تھا ’پاکستان نئے شاہی جوڑے ہیری اور میگن کا خیر مقدم کرے گا۔مظہرحسین نے مزاحیہ انداز میں کہا ’گڈلک پی آئی اے ۔۔اب کرائے بھی کم کردیں۔

مزیدخبریں