ممبئی:بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی بیماری سامنے آگئی، اداکار آنتوں کے کینسر (نیورو ونڈوکرائن ٹیومر)کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق عرفان خان کی بیماری بارے کافی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ وہ کس عارضے میں مبتلا ہیں اور اب اداکار عرفان خان نے اپنی بیماری بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں نیورو ونڈوکرائن ٹیومر ہے جس سے اعصابی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتپ کچھ عرصے سے بھارتی اداکار عرفان خان کی بیماری کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار کو جان لیوا بیماری لاحق ہے جبکہ ان کی بیماری کے حوالے سے تشویشناک خبر یہ بھی سامنے آئی کے ڈاکٹرز نے اداکار کو جواب دے دیا ہے اور ان کے پاس صرف ایک ماہ کا وقت ہے، تاہم اس خبر کو بعد ازاں ان کی فیملی کی جانب سے مسترد کر دیا گیاتھا۔