پریانکا چوپڑا روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپوں میں پہنچ گئیں

پریانکا چوپڑا روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپوں میں پہنچ گئیں
کیپشن: فوٹو: سوشل میڈیا

ڈھاکہ: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کے کیمپوں میں پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پریانکا نےاپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیں اور جذباتی پیغام لکھتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ اس وقت بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں موجود ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے مہاجرین کیمپوں میں سے ایک ہے، 2017 کے وسط میں دنیا نے میانمار (برما) کی دل دہلا دینے والی تصاویر دیکھیں۔ اس ظلم کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا سے تعلق رکھنے والےافراد نے بنگلہ دیش ہجرت کی جن میں 60 فیصد بچے شامل ہیں۔ یہاں پر بہت ساری خواتین مہینے گزر جانے کے باوجود اب بھی کمزور ہیں جب کہ بہت سارے لوگ مختصر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں اگلی غذا کب ملے گی۔ یہاں موجود لوگ جیسے ہی محفوظ تصور کرنے لگتے ہیں مون سون کا موسم آجاتا ہے ان کی بنائی ہوئی دنیا کو تباہ کرنے کیلئے۔ یہاں بچوں کی ایک پوری نسل موجود ہے جن کا کوئی مستقبل نہیں، ان کی مسکراہٹ میں ان کی آنکھوں کا خالی پن دیکھا جا سکتا ہے۔ ان بچوں کو ہماری توجہ، ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ دنیا کو چاہئیے کہ ان کی مدد کرے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

I’m in Cox’s Bazar, Bangladesh today for a field visit with UNICEF, to one of the largest refugee camps in the world. In the second half of 2017, the world saw horrific images of ethnic cleansing from the Rakhine State of Myanmar(Burma). This violence drove nearly 700,000 Rohingya across the border into Bangladesh - 60% are children! Many months later they are still highly vulnerable, living in overcrowded camps with no idea when or where they will ever belong...even worse, when they will get their next meal. AND...as they finally start to settle and feel a sense of safety, monsoon season looms...threatening to destroy all that they’ve built so far. This is an entire generation of children that have no future in sight. Through their smiles I could see the vacancy in their eyes. These children are at the forefront of this humanitarian crisis, and they desperately need our help. The world needs to care. We need to care. These kids are our future. Pls Lend your support at www.supportunicef.org #ChildrenUprooted @unicef @unicefbangladesh Credit: @briansokol @hhhtravels

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا 2016 سے بین الاقوامی ادارے یونیسیف کی سفیر ہیںاور مسلمانوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں، گزشتہ برس بھی انہوں نے اردن میں قائم شامی مہاجرین کے کیمپوں کادورہ کیاتھا۔