کابل:افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع دہ یَک میں 7 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کا کمانڈر بھی شامل ہے، دیگر 7پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے
ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں