عروہ حسین کو اپنی شادی کا شہزادہ ہیری اور میگھن کے ساتھ موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا

01:55 PM, 22 May, 2018

لاہور:گزشتہ دنوں پاکستان سمیت پوری دنیا میں برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کے چرچے رہے اور میڈیا میں اس شادی کو خصوصی طور پر کوریج بھی دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

دنیا کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام بھی دیئے جبکہ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے اس موقع پر ایسی حرکت کر ڈالی جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل بھی پسند نہ آئے اور انہوں نے اداکارہ کو ایسی ایسی باتیں سنائیں کہ عروہ حسین بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گی کہ انہوں نے یہ غلطی کیوں کردی۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر کے ساتھ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر گلوکار و اداکارہ فرحان سعید کے ساتھ بنائی گئی شادی کی تصاویر کا موازنہ کیا اور اپنی فیس بک پر لکھا کہ ’میگھن اور ہیری کی شاہی شادی نے ہمیں تتلیاں دی۔

اس نے ہمیں ہماری محبت بھری کہانی جو کہ ایک سال پہلے اپنی منزل کو پہنچی تھی کی یاد دلا دی ہے‘۔جیسے ہی عروہ حسین نے ان تصاویر کو اپ لوڈ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے توپوں کا رخ ان کی طرف کردیا اور حسب توفیق تنقید کے نشتر برسانے میں پورا پورا کردار اداکیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بی بی خدا کا خوف کر اللہ کو جان دینی ہے۔تیرا اور اس کا کوئی کمپریزن بنتا ہے بھلا؟جتنی چیپ تو ہے اتنا تو میگن مرکر بھی نہ ہوسکے۔وہ جو بھی ہے جیسی بھی ہے اس کی کوئی کلاس ہے تو اپنے آپ کو دیکھ لے،جب تک 4 روٹیوں کا آٹا منہ پر نہ مل لے۔آرام سے اپنی تصویریں لگا اور ٹائم سکون سے پاس کر،لومڑیوں کو تنخواہیں دینے والی مائی‘۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خوش فہمی کی عینک جب اترتی ہے تو ہر چیز صاف دکھائی دینے لگتی ہے ۔۔۔حتیٰ کہ اپنی اوقات بھی۔۔۔‘۔

ایک صارف نے شاہی شادی کو لوکل رائل ویڈنگ کا نام ہی دے ڈالا‘

۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں