اوکاڑہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑ ہو چکی ہے اور بہتری کے لئے مزید اقدام کرنے ہونگے جبکہ آئندہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید اسپتالوں کا افتتاح کرنا ہے۔ اب پنجاب کے اسپتالوں میں میں سہولیات ایسی ہیں جیسے یورپ میں آ گئے ہوں۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے میدان میں پنجاب سب سے آگے ہے اور دنیا میں پنجاب کا نام ہوا ہے لیکن مخالفین گالم گلوچ کرتے ہیں لیکن ہم دن رات کام کرتے ہیں۔ گالم گلوچ اور دھرنے دینے والوں سے عوام نفرت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا نیازی صاحب نے پانچ سال میں کے پی کوبرباد کردیا نیازی صاحب اب نیا بہانہ ڈھونڈے گا جبکہ سچی عزت ملتی ہے صرف کام سے کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے۔ اگرعوام نے خادم پاکستان چنا توپورے پاکستان کےعوام کی خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے قطری خط کو تسلیم کرلیا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب بلاتفریق احتساب کرے گی تو دنیا گواہی دے گی جبکہ اچھے کام کی تعریف اور خراب کام پر پکڑ ہونی چاہیے اور کے پی تباہ ہو گیا نیب کو پوچھنا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں