اسلام آباد:رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر رمضان کی سپیشل ٹرانسمیشن سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ٹی وی چینلز کو نوٹس جار ی کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مختلف ٹی وی چینلز اس طرح کے پروگرام نشر کر رہے ہیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
اس پر ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے متعلقہ ٹی وی چینلز اور اینکر پرسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے
خیال رہے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کوٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ایک فیصلے میں ٹی وی چینلز کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں لاٹری، جوا اور سرکس جیسے پروگرامز پر پابندی ہوگی۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں پیمرا کی گائیڈ لائن کے برخلاف کوئی پروگرام نشر نہیں ہوگا اور تمام پروگراموں کی سخت نگرانی کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ کوئی لاٹری اور جوا پر مشتمل پروگرام، یہاں تک کے حج اور عمرے کے ٹکٹس کے حوالے سے بھی کسی چیز کو براہ راست یا ریکارڈیڈ نشر نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیلام گھر اور سرکس جیسے پروگرامات لازمی رکنے چاہئیں۔
اس کے علاوہ عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی مواد، خاص طور پر بھارتی ڈارمے، اشتہارات اور فلموں پر پابندی ہوگی جبکہ صرف 10 فیصد غیر ملکی مواد ضابطہ اخلاق کے تحت نشر کرنے کی اجازت ہوگی اور اس میں ریاست اور اسلام مخالف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔عدالت میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت، ساحر لودھی، فہد مصطفیٰ اور وسیم بادامی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ باز نہ آئے تو تاحیات پابندی لگا دیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں