حسن علی انجری کا شکار،انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

10:41 AM, 22 May, 2018

لندن:انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے اور اہم فاسٹ باﺅلر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جو کہ ان دنوں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے موجود ہے کو اس وقت اپنے اہم فاسٹ باﺅلر کی خدمات سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ لیسسٹر شائر کے خلاف دوروزہ ٹور میچ کے دوران حسن علی زخمی ہوگئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں 3 ٹانکے بھی آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ حسن علی آج ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ محمد عامر کی بھی فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن کا حصہ ہوں گے۔
انجری کے شکار فاسٹ باﺅلر جمعرات سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے فی الحال باہر نہیں ہوئے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد ،اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔خیال رہے کہ قبل ازیں لیسسٹر شائر کے خلا ف قومی ٹیم کا دوروزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں