نیویارک: دودھ توانائی حاصل کرنے کیلئے قدرت کی ایک انمول تحفہ ہے ، جبکہ لہسن بھی کئی بیماریوں جیسے دل کے امراض وغیرہ کے علاج کیلئے لئے مفید ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگران دونو ں اجزاءکو ملاکر استعمال کیا جائے تو انسان دمے،نمونیا، بانجھ پن، دل کے امراض، جوڑوں کا درد، بے خوابی، کھانسی، ٹی بی، کولیسٹرول اور معدے کے امراض سے بچ جاتا ہے۔
اس کے لئے آپ کو 10عددپیسی ہوئی لہسن کی توڑیاں، آدھ لیٹردودھ، 250ملی لیٹرپانی اور 2 چمچ چینی کو لینا ہوگا ۔ دودھ اور پانی کو ایک ساس پین میں ڈالیں،اب اس میں لہسن ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب یہ مشروب مقدار میں آدھا رہ جائے تو اسے چوہے سے اتار کر چینی ڈال کر پی لیں۔رات کو سونے سے پہلے پینے سے آپ کو اس کا دوگنا فائدہ ہوگااور اوپر بتائی گئی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔