ممبئی:بالی وڈ میوزک کمپوزر،گلوکار، میوزک پروڈیوسر اے آر رحمان نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ فلم ”باہو بلی 2“باکس آفس پر 2ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرے گی۔فلم ”باہو بلی 2 “کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے اور فلم نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
اے آر رحمان نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی نے دنیا میں ساﺅتھ انڈین سنیما کےلئے دروازے کھول دیئے ہیں اور فلم کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے ساﺅتھ انڈین سینما کو ایک نئی شناخت دی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہو بلی کی طرح کی مزید فلمیں بنائی جائیں گی جس سے ساﺅتھ انڈین سنیما کو ترقی ملے گی۔