لاہور: وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی نگرانی میں پھول منڈی سعید چوک شیخوپورہ روڈ پر ایم ۔ایس فوڈکو مضر صحت کیمیکل کا استعمال،پانی فلٹر یشن کے ناقص انتظام،جعلی ایڈریس،آموں کے گودے کی جگہ مصنوعی ذائقوں کا استعمال اور ناقص غذائی اجزاء کے استعمال پر سیل کرکے 8ہزار لیٹ ناقص اور جعلی جوس کے ڈبے برآمد کر لیے گئے۔
السعیدپارک محلہ پٹواریاں سگیا ں سی این جی،ڈسٹرکٹ شیخوپورہ پر واقع ٹیسٹی فوڈ ز کو چاکلیٹ کے ایکسپائرڈ ذائقوں کا استعمال،تیارشدہ پر وڈکٹس پر غلط لیبلینگ، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ہمدردچوک کوٹ لکھپت پر گورمے ریسٹورنٹ کو گند ے فرش اور ٹوٹی دیواروں پر حشرات کی موجودگی، برف کو گند ے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھنے،کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،رس اور نمکو پر مینو فیکچر نگ اور ایکسپائری ڈیٹ نہ ہونے پرپچیس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔
اعوان مارکیٹ فیروز پورپر گورمے آؤٹ لٹ کوچھا پے کے دوران کھلے کوڑا دان ،مکھیوں کی بھر مار،ملازمین کا جیولری پہن کر کام کرنے،ٹوٹے اور زنگ آلودہ فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ کرنے پر پانچ ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔دوبئی ٹاؤن رائیونڈ پر الشعافی ہوٹل کوپانچ ہزار،یوحنا آباد میں ڈوسے سوئٹس اینڈ بیکرز کو پینتیس سو ،ہربنس پورہ میں المدنی ہوٹل کو پینتیس سو ،رائیونڈ روڈ پر بسملہ ہوٹل کو پانچ ہزار ،ہربنس پورہ پل پرخالد پیلس میرجہال،ویلنشیاٹاؤن میں ملک ریسٹورنٹ،میاں سٹور،ستار پان شاپ،ورکشاپ روڈ مغل پورہ پر غوثیہ ملک شاپ ،نورانی ملک شاپ،نور پان شاپ کو لائسنس بنوانے اور بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔