لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ناصر جمشید نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی معطلی کو چیلنج کردیا ۔ناصر جمشید کی جانب سے وکیل حسن اقبال وڑائچ نے پی سی بی کو خط تحریر کر کے معطلی کیلئے استعمال کی گئی دفعات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان موکل کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا غلط ہے۔
ناصر جمشید کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی نے ناصرف اس شق کا غلط استعمال کیا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 4.7.1 کے اصل مقاصد کو مسمار کردیا کیونکہ اس آرٹیکل کا استعمال اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب پی سی بی کسی کھلاڑی کو کرپشن میں ملوث قرار دے یا پھر ان غیر معمولی حالات کا تعلق کھلاڑی سے ہو یا پھر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہو۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ناصر جمشید کو 13 فروری کو معطل کردیا تھا۔پی سی بی نے ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کیا جس کے تحت بورڈ کے پاس یہ صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کو کسی الزام کے بغیر بھی معطل کر سکتا ہے۔
ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی معطلی چیلنج کردی
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ناصر جمشید نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی معطلی کو چیلنج کردیا ۔ناصر جمشید کی جانب سے وکیل حسن اقبال وڑائچ نے پی سی بی کو خط تحریر کر کے معطلی کیلئے استعمال کی گئی دفعات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان موکل کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا غلط ہے۔
11:05 PM, 22 May, 2017