ماسکو: امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے اسامہ بن لادن کی موت سے متعلق سی آئی اے کے دعووں کو مسترود کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق اہلکار این ایس اے کاکہنا ہے کہ میرے پاس دستاویزی شواہد ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ تاحال زندہ ہے۔ دعوے کے مطابق سامہ بن لادن سی آئی اے کے پے رول پر ہے اوراب بھی کیریبین ملک بہاما میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔اسنوڈن کہا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی طرف اسامہ کی موت کے جعلی دعوے کے بعد اسامہ اور اسکی فیملی بہاما میں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے، اسامہ بن لادن ایک لمبے عرصے سے سی آئی اے کے ایجنٹوں میں سے سب سے فعال کردار ادا کرتا رہا تھا۔
واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا تھا۔ وہ مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کی کارروائی کے دوران ہلاک کیے گئے تھے۔