ممبئی: اداکارہ دپیکا سنگھ کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال ہیں جب کہ اداکارہ کے شوہر و ہدایتکار روہت راج گویال کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
دپیکا نے دوران حمل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی نبھایا، اس دوران اداکارہ نے نہ صرف ریمپ پر واک کی بلکہ کئی فوٹو شوٹ بھی کرائے ۔ دپیکا سنگھ نے ڈرامہ سیریل ’’دیا اور باتی ہم‘‘ سے شہرت حاصل کی اور پھر اسی ڈرامے کے ہدایت کار روہت راج سے 2014 میں شادی کرلی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں