تبو کومزاحیہ کردار میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں،ارشد وارثی

اداکار ارشد وارثی نے تبو کیلئے اپنے دل کا اظہار کر دیا

08:51 PM, 22 May, 2017

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ وہ فلم”گول مال 4 “ کی ساتھی سٹار تبو کے بہت بڑے فین ہیں اور وہ تبو کومزاحیہ کردار میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

فلم” گول مال3“ میں اجے دیوگن،ارشد ،شریاس تالپادے،توشار کپور اور کونال کھیمو تھے جبکہ ”گول مال 4“ میں ان سب کے علاوہ تبو اور پرنیتی چوپڑا بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تبو ایک سنجیدہ اداکارہ ہیں لیکن وہ انہیں مزاحیہ کرداروں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں