جلال پوربھٹیاں :محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت سے عوام کو لاکھوں کا نقصان ٹائم پر ویکسین نہ لگانے سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور بلیک کواٹر کے مرض میں مبتلا ہو رھے ہیں۔ ایک ھفتہ میں سینکڑوں مویشی ہلاک ہو گئے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے کانوں جوں تک نہ رینگی حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔
جلال پوربھٹیاں کے گرد نواح میں دریائی پٹی کے علاقوں کوٹ غازی وٹواں والا خرم چوریڑہ کوٹ عالم میں جانور بلیک کواٹر نامی بیماری پھوٹ پڑی ھے۔ جس سے سینکڑوں جانور ھلاک ھو گئے جس کی بڑی وجہ یہ ھے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں اور افسران کو پاسکو باردانہ کی تقسیم پر لگا دیا گیا ۔ علاقہ بھر میں ویکسین لگانے کا عمل مکمل نہیں کیا جا سکا جس سے عوام کو لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رھا ھے۔
اہل علاقہ کا کہنا ھے کہ یہ موذی مرض جانوروں میں اتنی تیزی سے پھیل رھا ھے کہ اگر ان کو کو بر وقت ویکسین نہ دی جائے توجانور 10 سے 12 گھنٹے میں میں ھلاک ھو جاتا ھے محکمہ کے اہکار ان دور دراز میں نہیں آتے اگر بھول کر آ بھی جائیں بھی تو ھم سے پیسے وصول کرتے ھیں۔ اگر ٹائم پر جانوروں کو ویکسین کر دی جاتی تو ھمیں یہ نقصان نہ اٹھانہ پڑھتا ۔
ہمارا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ ھے کہ ایسے کرپٹ اہکاروں کے خلاف کاروائی کریں اور اس موذی مرض پر قابو پانے کے لیے تحصیل بھر میں مویشیوں کو ویکسین کر وائی جائے تاکہ جانوروں کے اس مرض پر قابو پایا جا سکے۔