دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا،وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا،وزیراعظم

مدینہ: وزیراعظم نواز شریف  نے مدینہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دہشتگردی کیخلاف صف آرا ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو  بھی متحد ہونا ہوگا۔ امن دشمنوں کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے ،افغانستان بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ۔وزیراعظم نے بتایا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو سب سے زیادہ 120ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف ریاض سے مدینہ پہنچ گئے  جہاں انہوں نے نماز عصر مسجد نبوی میں ادا کی ،کل وطن واپسی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک دہشتگردی کیخلاف صف آرا ہو رہے ہیں، مسلم اُمہ کو بھی متحد ہونا ہوگا۔


مدینہ پہنچتے ہی وزیراعظم مسجد نبوی گئے ،،جہاں انہوں نے نماز عصر کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری دی اور خدا کے حضور ملکی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی ،اس دوران مسجد بنوی میں موجود افراد نے وزیراعظم سے نیک تماؤں کا اظہار کیا ۔

مصنف کے بارے میں