ممبئی: بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا اعتراف کر کے بھارت میں حوس کے پجاریوں کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اسکول جانے سے ڈرتی تھی جس کی بنیادی وجہ پڑھائی نہیں تھی بلکہ راستے میں لڑکوں کی جانب سے کی جانے والی بد تمیزی تھی۔ غربت کے باعث بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں