چائے کے شوقین افراد کیلئے نئی وارننگ جاری

لندن: ماہرین نے چائے کے شوقین افراد کو خبردار کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بیگ والی چائے پیتے وقت ٹی بیگ کو نکال کر ضائع کر دیں کیونکہ ٹی بیگ جائے میں موجود رہنے سے نہ صرف چائے کا مزہ ختم ہو جاتا بلکہ ایسا کرنے سے چائے کی تاثیر بھی خراب ہوجاتی ہے۔

08:15 PM, 22 May, 2017

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی یہ سوچ کر ٹی بیگ چائے کے کپ میں ہی چھوڑ دیتا ہے کہ اس سے چائے کا ذائقہ مزید بہتر ہوجائے گا تو یہ محض غلط فہمی ہے۔ اگر ٹی بیگ کو چائے کے کپ میں ہی چھوڑ دیا جائے تو اس سے چائے کا مزہ بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوجاتا ہے اور چائے کی تاثیر بھی خشک ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بیگ چائے کے کپ میں چھوڑ دینے سے آپ کی صحت پر تو کوئی برا اثر نہیں پڑے گا لیکن چائے کا ذائقہ خراب اور تاثیر خشک ہوجائے گی۔ ماہرین کے مطابق ٹی بیگ کو چائے کے کپ میں صرف تین سے چار منٹ کیلئے چھوڑنا چاہیے۔ اس کے بعد دودھ اور چینی مکس کرلینی چاہیے۔

مزیدخبریں