نیویارک: پھلوں اور سبزیوں کے فوائد تو ہم روزانہ سنتے ہیں پر یہاں آپ کو چند سبزیوں کا نقصان بتائیں گے جو آپ کو پریشان کر دے گا۔ جی ہاں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور کھیروں کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق تینوں سبزیوں میں ایک پروٹین لیسٹینز پایا جاتا ہے جس کا تعلق الزائمر اور ڈیمینیشا جیسے دماغی امراض سے دریافت کیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ پروٹین معدے کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے جبکہ یاداشت کی ممکنہ محرومی کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے دوران خون کے مختلف گروپس پر اس پروٹین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور محققین کا کہنا تھا کہ لیسٹینز دماغی امراض میں کردار ادا کرتا ہے۔انہوںنے بتایا کہ یہ پروٹین لوگوں پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوکر دماغی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، تاہم ایسا اس صورت میں ہوتا ہے جب ان کا حد سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ تحقیق کے مطابق یہ پروٹین ہضم ہونے کے بعد جسم، دفاعی نظام اور بلڈ لیول مین تبدیلیاں لاتا ہے اور انسولین ریسیپٹرز بلاک کرسکتا ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر خون کی شریانوں پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔
خبردار ! یہ سبزیاں صرف فائدے نہیں ، نقصان بھی پہنچاتی ہیں
نیویارک: پھلوں اور سبزیوں کے فوائد تو ہم روزانہ سنتے ہیں پر یہاں آپ کو چند سبزیوں کا نقصان بتائیں گے جو آپ کو پریشان کر دے گا۔ جی ہاں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور کھیروں کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
07:28 PM, 22 May, 2017